ETV Bharat / state

JK Property Tax جموں وکشمیر انتظامیہ نے ٹیکس کے متعلق عوام سے تجاویز و مشورے طلب کیے - ٹیکس کے متعلق عوام سے تجاویز و مشورے طلب

جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس معاملہ کافی سرخیوں میں ہے۔ اس ٹیکس کے حوالے سے جموں و کشمیر انتظامیہ نے عوام سے رائے مانگی ہے۔ جس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ایک ای میل آڈی بھی جاری کیے گئے ہیں، جہاں عوام دس دن کے اندر اپنی رائے اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 12, 2023, 6:08 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس باعث تنقید بن جانے کے بیچ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے اس مجوزہ ٹیکس کے متعلق عوام سے تجاویز و مشورے طلب کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ نے جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر عوام الناس سے تجاویز و مشورے طلب کئے ہیں۔اس سلسلے میں کوئی بھی تجاویز دس نوں کے اندر اندر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ کے آفیشل ای میل housingudd9@gmail.comپربھیجے جا سکتے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے میونسپل علاقوں کے اندر رہائشی مکانات اور تجارتی مراکز پر یکم اپریل 2023سے پراپرٹی ٹیکس نافذ ہوگا ۔

بتادیں کہ 21فروری 2023کو جموں وکشمیر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ محکمہ نے شہری علاقوں میں جائیداد ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ۔جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں وکشمیر کی مین اسٹریم پارٹیوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔جموں صوبے میں اس فیصلے کے خلاف جموں وکشمیر بار ایسو سی ایشن اور چیمبر آف کامرس نے یک روزہ ہڑتال کی کال بھی دی۔ جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے واضح کیا کہ پراپرٹی ٹیکس ایک ہزارسیکوئر فٹ رہائشی مکانوں پر لاگو نہیں ہوگا جبکہ شہری علاقوں میں 40 فیصد آبادی اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔ سرکار نے اس ضمن میں کئی روز تک جموں وکشمیر سے شائع ہونے والے اخبارات میں اشتہارات بھی نکالے تاکہ لوگوں میں پھیلائی جارہی غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے۔یہاں یہ بات توجہ طلب ہے کہ بھاجپا کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدررویندر رینا نے ہفتے کے روز جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ایل جی انتظامیہ کو لوگوں میں بیداری مہم شروع کرنے اور آل پارٹی میٹنگ طلب کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Altaf Bukhari On Property Tax: یوٹی میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ میں چند برس تک تاخیر کی جائے،الطاف بخاری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.