ضلع مجسڑیٹ سرینگر ڈاکڑ شاہداقبال چودھری کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق وہ افسران یا اہلکار عام تعطیلات کے ساتھ ساتھ کوئی بھی چھٹی نہیں لے سکتے ہیں جو لازمی خدمات پر معمور ہیں۔
وہیں دوسری جانب ان افسران اور اہلکاروں کو بھی تعطیلات منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا یے جو وادی میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات کو روکنے کے لیے اہم اور ضروری خدمات انجام دینے کے لیے تعینات رکھے گئے ہیں ۔
اس کے علاوہ یہ سرکاری ہدایات ان غیر سرکاری انجیمنوں اور اشخاص پر بھی لا گو کیا جاتے ہیں جو کورونا وائرس کی خطرناک وبائی بیماری کی روک کتھام کے لیے محکمہ صحت اور دیگرلازمی خدمات انجام دینے والے محکمہ جات کو اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں ۔
ضلعے مجسٹریٹ کے اس آرڈر کے مطابق ضرورت پڑنے پر ان افسران کو بھی اپنی اپنی پیشہ وارانہ خدمات انجام دینےکے لیے تیار رہینے کو کہا گیا یے جو اجازت پر چھٹیوں پر ہیں
واضح رہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں بھارت سرکار کی طرف سے اس بیماری کو ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت آفت قرار دیا گیا ہے۔