سرینگر: جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں آج جن اوشدی کیندر کی طرف سے سُپر اسپیشلٹی ہسپتال شیرین باغ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خاص کر امراض قلب میں مبتلا مریضوں کی مفت جانچ کی گئی اور انہیں مفت ادویات دی گئیں۔ اس موقع پر کیمپ کا باظابطہ طور پر میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر احمد اور جن اوشدی کیندر ڈائریکٹر ڈاکٹر رفعت صدیقی نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر ماہر امراض قلب ڈاکٹروں نے متعدد مریضوں کا معائنہ کرکے موقع پر ہی مفت دوا دی۔
اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نذیر احمد نے کہا کہ وادی میں دل کے مریضوں کی تعداد کا بڑھنا تشویش ناک بات ہے۔ دراصل بلڈ پریشر کا بڑھنا ہی دل کے مرض کی وجہ ہوتی ہے۔ اس دوران مزکورہ ڈاکٹر نے کہا کہ وادی میں لوگ کھانے پینے میں احتیاط نہیں کرتے ہیں جبکہ دل کے عارضوں میں مبتلا مریضوں کو ڈیپریشن میں بھی دیکھا جاتا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر نزیر نے دل کے مرض میں مبتلا مریضوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مزکورہ مریضوں کو وقت پر دوائی لینی چاہئے۔ ساتھ میں اپنا بلڈ پریشر روزانہ چیک کرنا چاہئے، جس سے ان کی صحت ٹھیک رہےگی۔ اس دوران جن اوشدی کیندر ڈائریکٹر ڈاکٹر رفعت صدیقی نے کہا کہ انکا ادارہ مختلف علاقوں میں غریب مریضوں تک طبی سہولیات پہنچانے کی کوشش کرتا ہے اور اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر آج کے کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ان کے محکمے نے متعدد مفت میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا ہے۔ انکے مطابق جن اوشدی کی طرف سے ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ کسی بھی طرح لوگوں کو فائدہ پہیچایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: CRPF Organized Medical Camp سوپور میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد