سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ اودھم پور میں دیوال برج پر بھاری بھر کم چٹان کھسک کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دی گئی تاہم شاہراہ کو بحال کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔Jammu Srinagar National Highway Suspended
ٹریفک حکام نے بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر اودھم پور میں دیوال پل بھاری بھرکم چٹان کھسک آئی جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو قابل آمد و رفت کی بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چٹان کے کھسک آنے سے شاہراہ کے دونوں ٹیوبس کو نقصان پہنچا ہے۔ دھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Mughal Road Traffic Closed تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند
یو این آئی