ETV Bharat / state

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ 10 روز کے لیے بند - شاہراہ کی مکمل بحالی

ٹریفک پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ جموں-سرینکر شاہراہ کی مکمل بحالی میں 10 روز کا وقت لگے گا۔

jammu srinagar
جموں و سرینگر
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 7:44 PM IST

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے کیلا موڑ کے قریب دو روز قبل بہت بڑا حصہ منہدم ہوگیاتھا جس کے بعد 270 کلومیٹر لمبی سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر نقل و حرکت بند کر دی گئی تھی۔

ٹریفک پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہراہ کی مکمل بحالی میں 10 روز کا وقت لگے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ان دس روز میں سڑک کی مرمت اور کنکریٹ کا کام کیا جائے گا۔'

شدید برف باری کے بعد سات دن تک بند رہنے اور متعدد مٹی کے تودے گرنے کے بعد مسلسل بارشوں کے نتیجے میں شاہراہ اتوار کو ہی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ دوبارہ بند

تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جموں، ڈوڈا، کشتواڑ، رامبن، میجرکوٹ، بانیہال اور بانہال قاضی گنڈ میں ٹریفک کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی شام رام بن سے بانہال کی طرف جاتے ہوئے چار کلومیٹر دور کیلا موڑ پل کے نزدیک سڑک کا ایک بہت بڑا حصہ ایک اونچی دیوار سمیت کیلا موڑ نالے میں ڈھہ گیا۔ جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.