ETV Bharat / state

کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی - کشمیر برفباری کی پیشگوئی

Kashmir Snowfall Prediction amid dry weather وادی کشمیر میں جاری خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بعض بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 9:28 AM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): محکمہ موسمیات، سرینگر، کی جانب سے منگل کی شام مشتہر کیے گئے موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمزور مغربی ڈسٹربنسWeak Western Disturbance کی وجہ سے اگلے 24 گھنٹوں کے اندر وادی کشمیر کے بعض بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ جبکہ ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ مجموعی طور پر اس برفباری کے زیادہ اثرات کی توقع نہیں ہے جبکہ پورے خطے میں موسم بدستور خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ وادی کشمیر کے مخصوص بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ محکمہ کا کہنا ہے کہ یہ ہلکی برفباری قدرتی اور موسمی تغیرات کا ایک حصہ ہے جبکہ یہ برفباری کسی بڑی موسمی تدیلی کو اجاگر نہیں کرگی۔ جبکہ درجہ حرارت بھی اوسط سے 4 سے 8 ڈگری تک دن کا درجہ حرارت معمول سے نمایاں طور پر اوپر رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے کئی دنوں تک درجہ حرارت میں بے ضابطگی برقرار رہنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: شعبہ سیاحت کیلئے برف باری ضروری: منوج سنہا

واضح رہے کہ جموں کشمیر خاص کر وادی میں جاری خشک موسم کے سبب نہ صرف درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے بلکہ جاری خشک موسم کے سبب زراعت، سیاحت سمیت مجموعی طور سبھی شعبہ ہائے زندگی متاثر ہیں۔ وادی کے شہرہ آفاق اسکی ریزارٹ اور معروف سیاحتی مقام گلمرگ کی ڈھلانیں بھی برف سے خالی نظر آ رہی ہیں جس سے سیاحوں کی آمد کی خاصی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.