جموں و کشمیر میں آج ناول کورونا وائرس کے 507 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 64 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد 24897 ہوگئی جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 472 ہو گئی ہے۔
آج جموں سے 129 اور کشمیر سے 378 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 155، بارہمولہ 44، کولگام 15، شوپیاں 6، اننت ناگ 32، کپواڑہ 26، پلوامہ 22، بڈگام 10، بانڈی پورہ 50، گاندربل 18، جموں 42، کٹھوعہ 5، راجوری 2، ادھم پور 4، رامبن 13، سامبا 32، کشتواڑ 0، ڈوڈہ میں 9 اور ریاسی میں 12 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 6155 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جس کے بعد بارہمولہ 2137، کولگام 1609، شوپیان 1520، اننت ناگ 1553، پلوامہ 1829، کپواڑہ 1256، بڈگام 1533، بانڈی پورہ 1022 اور گاندربل میں 672 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
جموں صوبے میں جموں ضلع میں 1555، راجوری 758، رامبن 589، کٹھوعہ 549، ادھم پور 623، سامبا 517، ڈوڈہ 311، پونچھ 275، ریاسی 226 اور کشتواڑ میں 163 کیسز ہیں۔
نئے کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 24897 ہو گئی، جس میں کشمیر میں 19286 اور جموں میں 5611 کیسز شامل ہے۔
دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 336 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان میں جموں سے 74 اور کشمیر سے 262 افراد شامل ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 17003 ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔
لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔