ETV Bharat / state

پلوامہ میں اپنی پارٹی نے کیا کنونشن کا انعقاد - جموں کشمیر اپنی پارٹی کنونشن پلوامہ

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں منعقدہ کنونشن کے دوران جے کے اپنی پارٹی لیڈران نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے لئے این سی، پی ڈی پی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ Jammu Kashmir Apni Party holds Convention in Pulwama

پلوامہ میں اپنی پارٹی نے کیا کنونشن کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 4:29 PM IST

پلوامہ میں اپنی پارٹی نے کیا کنونشن کا انعقاد

پلوامہ (جموں کشمیر) : جموں وکشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک عوامی کنونشن کا انعقاد کیا۔ کنونشن میں خطاب کے دوران پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر نے دعویٰ کیا کہ ’’جموں و کشمیر اپنی پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کرے گی اور جموں و کشمیر سے منشیات کا صفایا کرے گی۔‘‘

جموں و کشمیر اپنی پارٹی لیڈران نے پلوامہ میں منعقدہ پارٹی کنونشن کے دوران این سی اور پی ڈی پی کی سخت تنقید کی اور کہا: ’’جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے لئے این سی اور پی ڈی پی یکساں طور پر ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ جموں و کشمیر میں پچھلے 70 برسوں سے برسراقتدار ہیں۔‘‘ جموں و کشمیر اپنی پارٹی جانب سے کنونشن کا انعقاد ٹاؤن ہال پلوامہ میں کیا گیا تھا جس میں پارٹی کے کارکنوں کے علاوہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ جن میں صوبائی صدر محمد اشرف میر، ضلع صدر غلام محمد میر، بی ڈی سی پانپور محمد الطاف میر، بی ڈی سی کاکاپورہ عمر جان، ڈاکٹر طلعت وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

مزید پڑھیں: اپنی پارٹی تمام الیکشن اپنے بل بوتے پر لڑیں گی: الطاف بخاری

اپنی پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مختلف محکموں میں ہزاروں کی تعداد میں اسامیاں خالی پڑی ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ اسامیوں کو پورا کرنے کے لیے کام کرے کیونکہ وادی کے پڑھے لکھے نوجوان ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں اور منشیات میں ملوث ہونے لگے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت کو جموں و کشمیر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے خصوصی روزگار پیکج کا اعلان کرنا چاہیے کیونکہ یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.