سری نگر: جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی اضافہ کے بیچ بدھ کو مزید 40 مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران ایک مریض فوت ہوا۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بدھ کے روز جموں ضلع میں 16، سری نگر میں 11، کولگام میں چار ، سانبہ میں تین ، بڈگام میں تین، اُدھم پور میں دو اور کٹھوعہ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ۔انہوں نے بتایا کہ جموں میں کورونا سے ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے اور اس طرح سے اس وائرس سے ابتک 4 ہزار 755 مریض فوت ہو چکے ہیں۔Covid 19 in JK
اُن کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 15مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا ڈاکٹروں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر رہنما اصولوں پر سختی کے ساتھ عملدرآمد ہونی چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران یومیہ کیسز میں سو فیصد کا اضافہ ہوا ہے لہذا اگر احتیاط نہ برتی گئی تو وائرس سنگین رخ اختیار کرسکتا ہے۔Covid 19 in JK
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گھر وں سے باہر آتے وقت ماسک کا استعمال ناگزیر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا سے بچنے کا واحد راستہ ماسک ہے لہذا اس پر ہر کسی کو عمل کرنی چاہئے ۔ اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں لگاتار کیسز بڑھتے جارہے ہیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی اس وائرس کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔J&K reports 1 death
واضح رہے کہ ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 194.76 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 194 کروڑ 76 لاکھ 42 ہزار 992 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 7584 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36 ہزار 267 ہو گئی ہے۔
یہ متاثرہ معاملوں کا 0.08 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 2.26 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3791 لوگ کووڈ سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 26 لاکھ 44 ہزار دو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.70 فیصد ہے۔ زشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 لاکھ 35 ہزار 50 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 85 کروڑ 41 لاکھ 98 ہزار 288 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Covid 19 in JK: جموں و کشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی اضافہ، 32 مریضوں کی رپورٹ مثبت