تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 536 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 93,213 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 199 خطہ جموں سے ہیں اور 337 خطہ کشمیر سے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ آج ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ کیسز 131 پائے گئے ہیں جبکہ جموں میں 118 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں 546 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں 213 خطے جموں سے ہیں جبکہ 333 خطے کشمیر سے ہیں۔
نئے اراضی قوانین کے خلاف پی ڈی پی کا احتجاج
حکام نے بتایا کہ 4 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1455 ہو گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق 92,677 پازیٹیو کیسز میں سے 6,976 کیسز فعال ہیں جبکہ 84,782 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1455 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 18,977 ہے ان میں سے 1651 فعال ہیں جبکہ 16,978 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 348 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 17,240 ہے جن میں 861 فعال ہیں اور 16,126 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 253 افراد کی موت ہوئی ہے۔