ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے مزید 97 کیسز درج

فروری ماہ کے اوائل میں جموں و کشمیر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 600 سے بھی کم ہو گئی تھی لیکن اب ان کیسز میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس وقت یہاں 973 فعال کیسز ہیں جن میں 225 جموں جبکہ 748 کشمیر میں موجود ہے۔

جموں کشمیر میں کورونا کے مزید 97 کیسز درج

author img

By

Published : Mar 17, 2021, 9:33 AM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 97 کورونا کے فعال کیسز درج کئے گئے ہیں۔ ان میں سے 19 جموں اور 78 کشمیر میں پائے گئے۔

جموں و کشمیر میں اب کورونا کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 127831 ہو گئی ہے۔

خطہ میں اب تک 124882 افراد کووڈ 19 وبا سے نجات پا چکے ہیں جبکہ 1976 افراد اس وبا سے انتقال کر گئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 59 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جن میں 2 جموں اور 57 کا تعلق کشمیر سے ہیں۔

واضح رہے کہ فروری ماہ کے اوائل میں جموں و کشمیر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 600 سے بھی کم ہو گئی تھی لیکن اب ان کیسز میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس وقت یہاں 973 فعال کیسز ہیں جن میں 225 جموں جبکہ 748 کشمیر میں موجود ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں جن میں مہاراشٹر اور پنجاب قابل ذکر ہے، میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں بڑھتے کیسز کی وجہ سے انتظامیہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.