جموں و کشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 564 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 88 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 25931 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 490 ہو گئی ہے۔
آج جموں سے 133 اور کشمیر سے 431 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 90، بارہمولہ 53، کولگام 23، شوپیاں 2، اننت ناگ 42، کپواڑہ 33، پلوامہ 37، بڈگام 39، بانڈی پورہ 67، گاندربل 45، جموں 72، کٹھوعہ 10، راجوری 4، ادھم پور 6، رامبن 6، سامبا 7، کشتواڑ 5، ڈوڈہ میں 2 اور ریاسی میں 7 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 5893 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 2095، کلگام 1642، شوپیان 1536، اننت ناگ 1612، پلوامہ 1897، کپواڑہ 1306، بڈگام 1609، بانڈی پورہ 1168 اور گاندربل میں 734 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
جموں صوبے میں جموں ضلع میں 1685، راجوری 767، رامبن 611، کٹھوعہ 612، ادھم پور 631، سامبا 529، ڈوڈہ 317، پونچھ 289، ریاسی 235 اور کشتواڑ میں 170 کیسز ہیں۔
نئے کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 25931 ہو گئی، جس میں کشمیر میں 20085 اور جموں میں 5846 کیسز شامل ہے۔
دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 564 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان میں جموں سے 149 اور کشمیر سے 455 افراد شامل ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 17979 ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کا انتقال
لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔