ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں رواں برس پہلی بار کورونا کے چار سو سے زیادہ کیسز - کورونا سے موت

جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 461 تازہ کورونا کیسز پائے گئے ہیں اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 421 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر: رواں برس پہلی بار چار سو سے زیادہ کیسز رپورٹ

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 6:47 PM IST

تازہ 461 معاملات میں 100 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 361 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ اس کے علاوہ 4 افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے، جن میں 1 جموں سے ہے اور 3 کشمیر وادی سے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 157 کیسز پائے گئے ہیں۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ میں 76 کیسز، بڈگام میں 26، پلوامہ میں 10، کپواڑہ میں 10، اننت ناگ میں 19، بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں 6، شوپیاں میں 3 اور کولگام میں 47 معاملات سامنے آئے ہیں۔

جموں خطے کے ضلع جموں میں 61 کیسز، ادھمپور میں 4، راجوری میں 4، ڈوڈہ میں ایک، سانبہ میں 6، پونچھ میں 3 اور کھٹوعہ میں 21 کیسز پائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 114 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 36 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 78 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں فل الوقت 2874 فعال کیسز ہیں جن میں سے 724 جموں خطے میں ہیں جبکہ 2150 کیسز کشمیر وادی میں ہیں۔ علاوہ ازیں 1 لاکھ 26 ہزار 549 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ وہیں 1998 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کہ رواں برس پہلی بار جموں و کشمیر میں چار سو سے زیادہ کیسز درج کیے گیے ہیں۔ گزشتہ 3 روز سے جموں و کشمیر میں تین سو سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز 373 کورونا کیسز پائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.