ETV Bharat / state

کورونا وائرس کی تعداد 95 ہزار سے تجاوز

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 7:54 PM IST

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 385 نئے پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کی تعداد 95 ہزار سے تجاوز
کورونا وائرس کی تعداد 95 ہزار سے تجاوز

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 385 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 95,710 ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 134 خطہ جموں سے ہیں اور 251 خطہ کشمیر سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ آج ضلع بارہمولہ میں سب سے زیادہ کیسز 69 پائے گئے ہیں ۔ سرینگر میں 67 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں 623 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں 245 خطے جموں سے ہیں جبکہ 378 خطے کشمیر سے ہیں۔

پنچایتی کانفرس کا 280 کونسلز پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ

حکام نے بتایا کہ یونین ٹیرٹری میں اس وقت 6,080 فعال کیسز ہیں جن میں سے 1,705 جموں خطے سے ہیں اور 4,375کشمیر وادی شے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 8 افراد کی موت ہوئی ہے، جن میں سے 3 جموں سے ہیں اور 5 کشمیر وادی سے ہیں۔ان 5 اموات کے ساتھ یونین ٹریٹری میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1,490 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق 95,710 پازیٹیو کیسز میں سے 6,080 کیسز فعال ہیں جبکہ 85,896 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1,490 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ضلع سرینگر میں اب تک سب سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 19,592 ہے ان میں سے 1,354 فعال ہیں جبکہ 17,878 صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 360 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جموں ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 17,784 ہے جن میں 696 فعال ہیں اور 16,829 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ 259 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.