ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے کیسز میں بتدریج اضافہ

فروری ماہ میں جموں و کشمیر میں کورونا کے 600 سے کم فعال معاملے موجود تھے لیکن دوسری لہر کے بعد کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ

author img

By

Published : May 3, 2021, 7:34 AM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3571 نئے کورونا کیسز درج کئے گئے جن میں 1150 جموں اور 2421 کشمیر میں پائے گئے۔

جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 183486 کورونا مثبت معالے پائے گئے ہیں جن میں 32421 فعال ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1453 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی کل تعداد 148695 ہو گئی ہے۔

خطہ میں اب تک اس مرض سے 2370 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 946 جموں اور 1424 افراد کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔

واضح رہے فروری ماہ میں جموں و کشمیر میں کورونا کے 600 سے کم فعال معاملے موجود تھے لیکن دوسری لہر کے بعد کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتے کی شام 8 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک مکمل کرفیو کا اعلان بھی کیا ہے۔

وہیں گزشتہ دنوں جموں و کشمیر میں پہلا کورونا میوٹنٹ کیس بھی پایا گیا جس کے بعد انتظامیہ اور محکمہ صحت میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.