جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 144 کورونا کے کیسز درج کئے گئے۔ کشمیر میں 112 جب کہ جموں میں 32 فعال معاملے ریکارڈ ہوئے۔
عید کی آمد سے بازاروں میں کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے لیکن اس کے باوجود کورونا کے کیسز کم ہورہے ہیں۔ اس سے قبل 17 اور 18 کو کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا تھا تاہم اس کے بعد دوبارہ معاملوں میں کمی دیکھی گئی۔ جموں و کشمیر میں اب کل ملاکر 320256 کیسز ہیں تاہم خطہ میں اب صرف 1602 معاملے ہی فعال ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطہ کووڈ کی وجہ سے ایک موت ہوئی جس کے بعد یہاں ہلاکتوں کی کل تعداد 4372 ہوگئی۔ ان میں کشمیر میں 2234 اور جموں میں 2138 شامل ہیں۔
جموں و کشمیر میں 314282 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 175 افراد کو مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ چار ماہ میں کووڈ کے سب سے کم کیسز درج
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے فعال معاملوں میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا۔ جہاں فروری میں فعال معاملوں کی کل تعداد 600 سے کم ہوگئی تھی لیکن مئی - جون میں یہ تعداد پچاس ہزار سے زیادہ ہوگئی۔