ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں ساتویں روز بھی 100 سے زائد کیسز درج - جموں و کشمیر کووڈ 19

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 157 نئے کورونا کیسز پائے گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 836 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں ساتوں روز بھی 100 سے زائد کیسز درج

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 6:50 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے سے سو سے زائد کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ آج 157 تازہ کیسز پائے گئے ہیں جن میں باہر سے آئے ہوئے 41 مسافر شامل ہیں۔

تازہ معاملات میں 52 کا تعلق خطے جموں سے ہے جبکہ 105 کیسز وادی کشیر میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو افراد کی موت ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔

حکام نے بتایا کہ 81 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 11 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 70 کشمیر سے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ کورونا وائرس میں مبتلا دو افراد کی واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1983 تک ہو گئی ہے۔

سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ 56 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع بارہمولہ میں 23، بڈگام میں 14، پلوامہ اور اننت ناگ میں بالاترتیب 3، بانڈی پورہ میں ایک اور کولگام میں دو کیسز پائے گئے ہیں۔

خطے جموں کے ضلع جموں میں 39، ادھمپور میں تین، راجوری اور سانبہ میں 2، ریاسی میں ایک اور کھٹوعہ میں 5 کیسز پائے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں و کشمیر میں 1 لاکھ 28 ہزار 836 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں سے 1410 فعال کیسز ہیں، تاہم 1 لاکھ 25 ہزار 443 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں اس کے علاوہ 1983 افراد کی موت ہوئی ہے۔ فوت شدہ افراد میں 732 جموں سے ہیں جبکہ 1251 کشمیر سے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.