ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے 1086 تازہ کیسز رپورٹ

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 7:31 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے نو ہزار تین سو نوے فعال کیسز ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا کے 1086 تازہ کیسز رپورٹ
جموں و کشمیر میں کورونا کے 1086 تازہ کیسز رپورٹ

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 1086 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 372 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ وہیں 05 افراد کی موت ہوئی ہے۔

نئے معاملوں کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ اکتالیس ہزار سات سو چھتیس ہو گئی ہے۔ اب تک یوٹی میں اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے دو ہزار بیالیس اموات ہوئی ہیں جبکہ ایک لاکھ تیس ہزار تین سو تین افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جو نئے معاملے سامنے آئے ہیں، ان میں سب سے زیادہ وادی کشمیر سے ہیں۔ وادی کشمیر میں آج چھ سو چوراسی افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ سرینگر میں آج بھی قریب چار سو نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرینگر میں تین سو اٹھاسی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں بارہمولہ 107، بڈگام53، پلوامہ 12،کپواڑہ 23، اننت ناگ 29، بانڈی پورہ 23، گاندربل 19، کولگام میں 19 جبکہ شوپیاں میں 11 کورونا کیسز پائے گئے ہیں۔

ادھر جموں خطے کے ضلع جموں میں 199، ادھمپور 37، راجوری 12، ڈوڈہ 01،،کٹھوعہ 23، سانبہ 19، پونچھ 19، رامبن 7 اور ریاسی سے 85 نئے مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں آج بھی کوئی نیا کیس درج نہیں ہوا ہے۔ یوٹی میں اب نو ہزار تین سو نوے فعال معاملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.