ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کے 107 کیسز درج

نئے کیسز میں سے 42 خطہ جموں سے ہیں اور 75 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں کورونا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1924 ہو گئی ہے۔

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 10:28 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا کے 107 کیسز درج
جموں و کشمیر میں کورونا کے 107 کیسز درج

جموں و کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ-19 کے 107 کیسز سامنے آئے ہے۔ اپریل ماہ سے جموں و کشمیر میں لگاتار کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا تاہم گزشتہ ایک ہفتے سے یہاں کورونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔ اس سے قبل شبہ ظاہر کیا جاتا تھا کہ سردی کے ایام میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اندازے کے عین برعکس سردی کے شروع ہوتے ہی یہاں مثبت معاملات میں نمایاں کمی واقع ہرئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 107 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 123764 ہو گئی ہے۔

نئے کیسز میں سے 42 خطہ جموں سے ہیں اور 75 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1924 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 104 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 39 جموں خطے سے ہیں اور 65 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 120729 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا کے 107 کیسز درج
جموں و کشمیر میں کورونا کے 107 کیسز درج

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 123764 پازیٹیو کیسز میں سے 1111 کیسز فعال ہیں جبکہ 120729 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.