جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 156 نئے کیسز کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار 2 سو 93 ہوگئی ہے۔
نئے پائے گئے کیسز میں 81 کا تعلق وادی کشمیر سے ہے اور 65 کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔
حکام کے مطابق سرینگر میں کورونا وائرس کے 34 نئے کیسز پائے گئے ہیں جبکہ بارہمولہ میں 8، بڈگام میں 12، کپواڑہ میں 14، پلوامہ میں 8، اننت ناگ میں 4، بانڈی پورہ میں 4، گاندربل میں 4، کولگام میں 1، شوپیاں میں 1، جموں میں 56، ادھم پور میں 3 ، سانبہ میں 2 اور کٹھوعہ میں 5 کیسز پائے گئے ہیں۔
جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں ڈی ڈی سی ممبران کی حلف برداری
حکام نے بتایا پانچ افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ فوت شدہ افراد میں بڈگام کا ایک 48 سالہ شخص، کپواڑہ کا ایک 70 سالہ شخص، سرینگر کا 65 سالہ شخص، بارہمولہ کا ایک 70 سالہ شخص اور ایک 80 سالہ شخص شامل ہے۔ ان پانچ اموات کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1875 ہوگئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 275 کورونا مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب افراد میں سے 155 کا تعلق جموں صوبے سے ہے اور 120 کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔