ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا کیسز میں بتدریج کمی

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 6:35 AM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس 133 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔

کورونا کیسز میں بتدریج کمی
کورونا کیسز میں بتدریج کمی

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 133 نئے مثبت معاملات کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 786 ہوگئی۔ ان میں 50 ہزار 312 جموں جبکہ 71 ہزار 474 کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔

نئے کیسز میں سے 75 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 58 جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں 5 افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1891تک پہنچ گئی۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 26 ہزار 974 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 133 افراد کی رپورٹ مثبت آئیں۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر ضلع میں 29 کیسز پائے گئے ہیں جبکہ بارہمولہ اور بڈگام میں بالترتیب میں 7، کپواڑہ میں 21، اننت ناگ میں 2، پلوامہ میں ایک بانڈی پورہ میں 4، گاندربل میں 2 اور شوپیاں میں 2 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح سے خطے جموں کے ضلع جموں میں 37، ادھمپور، راجوری اور رامبن میں بالترتیب ایک، کھٹوعہ میں 3، کشتواڑ میں 2، سانبہ میں 3، اور پونچھ میں 10 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اس کے علاوہ 5 افراد کی موت واقع ہوئی ہے، جن میں سے 3 کشمیر جبکہ 2 جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔

جسٹس پنکج متل کو جموں کشمیر و لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف دلایا

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,21,786معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے2,684سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک1,17,211 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1,891 تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,190 کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور 701 کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔

علاوہ ازیں 419 فرادشفایاب ہوئے ہیں، جن میںجموں صوبے کے 278 افراداور کشمیر صوبے کے 141 افراد شامل ہیں۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 39,43,822 ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 04 جنوری 2021 کی شام تک 38,22,036 نمونوں کی ِرپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں اَب تک 9,04,156 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.