ETV Bharat / state

Smoking in Jammu and Kashmir: سگریٹ نوشی میں جموں وکشمیر ملک بھر میں چوتھے نمبر پر، سروے - جموں و کشمیر سگریٹ نوشی

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی نگرانی میں کی گئی نیشنل فیملی ہیلتھ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں 9 فیصد سے زائد جب کہ کپوارہ میں قریب 7 فیصد خواتین تمباکو کی مختلف مصنوعات کی عادی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 17, 2023, 12:04 PM IST

سرینگر (نیوز ڈیسک): جموں وکشمیر سگریٹ نوشی کی درجہ بندی میں بھارت میں چوتھے نمبر پر ہے۔ جب کہ سگریٹ مصنوعات کی خرید و فروخت کے معاملے میں سر فہرست ہے۔ سال 2022 میں کئے گئے سروے کے مطابق جموں و کشمیر سگریٹ نوشی کی درجہ بندی میں ملک بھر میں چوتھے نمبر ہے اور یہاں سگریٹ کی خرید و فروخت پر سالانہ 850 کروڑ روپے صرف کیے جاتے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی نگرانی میں کئے گئے آخری نیشنل فیملی ہیلتھ سروے میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ جموں وکشمیر کے دیہی اور شہری علاقوں میں مرد آبادی کا 38.3 فیصد آبادی تمباکو کی مصنوعات کا استعمال کرتی ہے۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ کپوارہ ضلع کی نصف سے زائد آبادی سگریٹ نوشی کرتی ہے۔ اس سرحدی ضلع میں تقریبا 56.6 فیصد لوگ کسی بھی شکل میں تمباکو نوشی کی مختلف مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد سرحدی ضلع شوپیاں کا نمبر آتا ہے جہاں 52 فیصد آبادی سگریٹ نوشی کرتی ہے یا تمباکو نوشی کے مختلف مصنوعات کا استعمال کرتی ہے۔ ان میں سے 5 فیصد خواتین بھی شامل ہیں۔

اسی طرح جنوبی کشمیر کا ضلع اننت ناگ تمباکو نوشی میں تیسرے نمبر پر ہے۔ جہاں پر 49.9 فیصد آبادی سگریٹ نوشی میں مبتلا ہے۔ وہیں بڈگام ضلع کی 48.8 فیصد آبادی سگریٹ یا تمباکو نوشی کرتی ہے۔ جموں وکشمیر کے 20 اضلاع میں سب سے کم تمباکو نوشی کرنے والا ضلع جموں ہے جہاں صرف 26.5 فیصد آبادی سگریٹ نوشی کرتی ہے، اس کے بعد کھٹوعہ ضلع کا نمبر آتا ہے۔

مزید پڑھیں: Tobacco consumption کوٹپا ایکٹ کو لاگو کرنے سے تمباکو نوشی میں کمی

ادھر، خواتین کی جانب سے تمباکو یا سگریٹ نوشی کے معاملے میں بانڈی پورہ ضلع سرفہرست بتایا جاتا ہے، جہاں 9.1 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کی عادی ہیں۔ اس کے بعد کپوارہ ضلع ہے جہاں 6.8 فیصد خواتین تمباکو نوشی کرتی ہے۔ اس کے برعکس سال 2022 کے سروے کے مطابق جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر اور سرمائی دارالحکومت جموں میں سگریٹ نوشی کی عادی خواتین کی شرح بالترتیب 1.9فیصد اور 0.8 فیصد تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.