ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کا کہنا ہے کہ اب مرکز کا پروویڈنٹ فنڈ ایکٹ جموں و کشمیر اور لداخ میں بھی نافذ ہوچکا ہے جس کے تحت ان یونین ٹریٹریز میں نجی سیکٹر میں کام کرنے والے ملازموں کو بھی پنشن ملے گی۔ یہ باتیں آرگنائزیشن کے ایک عہدیدار رضوان الدین نے کہی۔
انہوں نے کہا: 'پہلے جموں و کشمیر اور لداخ کے پرائیویٹ ملازموں کا پروویڈنٹ فنڈ جموں و کشمیر ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ میں ہی جمع ہوتا تھا لیکن اب جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریز بن گئی ہیں لہٰذا اب دونوں یونین ٹریٹریوں میں مرکزی پروویڈنٹ فنڈ ایکٹ نافذ ہوا ہے'۔
ان کا کہنا تھا: 'اس ایکٹ کے تحت اب ان یونین ٹریٹریوں کی نجی کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین جنہوں نے دس برسوں تک پروویڈنٹ فنڈ بھرا ہو، کو پنشن ملے گی'۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت نے چند شرائط کے ساتھ عمرہ کی دی اجازت
موصوف نے کہا کہ اگر کسی ملازم کی دوران ملازمت کسی وجہ سے موت واقع ہوجائے تو اس کے لواحقین کو ایک سال تک پنشن ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سری نگر اور لداخ میں بھی اپنے دفتر کھولے ہیں۔
یو این آئی