ETV Bharat / state

JK Police on Fraud Income Tax Evasion : انکم ٹیکس چوری پر جموں کشمیر پولیس کا افسران کو تنبیہہ

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 7:20 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے ایک داخلی حکم نامہ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کئی پولیس اہلکار اور افسران نے فرضی انکم ٹیکس ریٹرن، ریفنڈ اور ڈیڈکشنز پیش کئے ہیں جو ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ Fraud Income Tax Evasion by JK police Officials

ا
ا

سرینگر (جموں و کشمیر) : جموں کشمیر پولیس نے محکمہ کے افسران اور دیگر اہلکاروں کو ٹیکس چوری پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ 31 مارچ تک تمام افسران و اہلکار انکم ٹکس ریٹرن اپڈیٹ کریں، بصورت دیگر انکے خلاف انکم ٹیکس محکمہ کے ساتھ ساتھ اپنے محکمہ کی جانب سے بھی قانونی کاروائی انجام دی جائے گی۔ پولیس کے ایک داخلی حکمنامہ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ انکم ٹیکس کے ڈائریکٹر جنرل کو ٹیکس ادائیگی اور ریٹرن کے تخمینے سے معلوم ہوا ہے کہ بہت سے پولیس افسران اور اہلکاروں نے فرضی ٹیکس ریٹرن، ریفنڈ اور ڈیڈکشنز کے انسداد پیش کئے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کے پاس ان سب افسران اور اہلکاروں کی فہرست موجود ہے جنہوں نے فرضی انکم ٹیکس ریٹرن، ریفنڈ اور ڈیڈکشنز پیش کئے ہیں جو ایک سنجیدہ معاملے ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ فہرست میں شامل افسران اور اہلکاروں سے یہ ٹیکس سود سمیت وصول کیا جائے گا اور انکے خلاف انکم ٹکس ایکٹ کی دفعہ 276 سی کے تحت کارروائی ہوگی۔

جموں و کشمیر پولیس نے مزید کہا کہ ’’تاہم انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت ٹیکس چوری کرنے والے ملازمین کو یہ رعایت ہے کہ وہ چوری کئی ہوئے ٹیکس کو سود سمیت ادا کرے جس سے وہ مزید کارروائی سے بچ سکتے ہیں۔‘‘ اس ضمن میں پولیس نے تمام متعلقہ ڈی ڈی اوز (ڈرائنگ اینڈ ڈش ڈسبرسنگ آفسیرز) کو ہدایت دی ہے کہ تمام افسران اور اہلکار 31 مئی تک انکم ٹیکس ریٹرن اپڈیٹ کریں اور جو ملازمین اس میں کوتاہی برتے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں: Tax Benefits on Children Education اپنے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ٹیکس کیسے بچایا جائے؟

قابل ذکر ہے کہ محکمہ پولیس میں ایک لاکھ سے زائد ملازمین ہیں جن کو انکم ٹیکس ادا کرنا لازمی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.