ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا ویکسینیشن کے تئیں لوگوں میں بیداری

جموں و کشمیر میں کچھ دن پہلے تک کووڈ مخالف ٹیکہ لگوانے پر لوگ طرح طرح کے سوالات پوچھ رہے تھے لیکن اب ویکسی نیشن سینٹرز پر لوگوں کی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 4:38 PM IST

Updated : Apr 28, 2021, 7:04 PM IST

corona vaccination
corona vaccination

گزشتہ دنوں سے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے اور قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی تباہ کن صورتحال دیکھ کر لوگوں میں خوف پیدا ہوا ہے اور اب لوگ کورونا ویکسین لگوانے میں بیدار نظرآرہے ہیں۔

ویکسینیشن کے تئیں لوگوں میں بیداری

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 23 اپرل تک جموں و کشمیر میں 19 لاکھ سے زائد لوگوں نے ٹیکہ لگوایا تھا جس میں بیشتر صحت اور پولیس محکمے کے ملازمین شامل تھے لیکن گزشتہ پانچ روز میں یہ تعداد بڑھ کر 21 لاکھ سے زائد پہنچ گئی ہے۔

بزرگ و نوجوان اس ٹیکہ کاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیکہ لگا کر ہی اس وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمیر میں لوگوں میں ٹیکہ کاری کے متعلق غلط باتیں اور افواہیں پھیلی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے لوگ ٹیکہ لگانے سے خوفزدہ تھے۔

وہیں طبی حکام کا کہنا ہے ویکسین لگانے سے صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب ہونے کی تحقیق ثابت نہیں ہے لہذا لوگوں کو بلا خوف ٹیکہ لگانا چاہئے۔

Last Updated : Apr 28, 2021, 7:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.