جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر Jammu And Kashmir Lieutenant Governor نے پدم شری اشوک بھگت کا پاؤں چھو کر آشرواد لیا۔ اس کے بعد جب وہ اپنی گاڑی کی طرف بڑھے تو میڈیا والوں نے سرینگر، جموں و کشمیر میں ہوئے عسکریت پسندانہ حملے اور زخمیوں کے بارے میں سوال کیا تاہم وہ جواب دیے بغیر آگے بڑھ گئے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے وکاس بھارتی پہنچنے کے بعد، RIMS کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر پرشانت، کارڈیو تھوراسک سرجن ڈاکٹر انشول بھی وکاس بھارتی پہنچے۔ ساتھ ہی کئی تاجر، صنعت کار و دیگر لوگ بھی وکاس بھارتی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کرنے پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: LG Manoj Sinha Visits Ranchi: جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا رانچی دورہ
لیفٹیننٹ گورنر کی واپسی کے بعد پدم شری اشوک بھگت نے کہا کہ 1977 سے ہی منوج سنہا سے ان کی پہچان ہے اور وہ اکثر میری صحت کے بارے میں معلومات لیتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں میری طبیعت خراب ہو گئی تھی اس لیے وہ میرے گھر آئے اور میری خیریت دریافت کی۔ Lieutenant Governor Meets Padma Shri Ashok Bhagat