ETV Bharat / state

JK Tosha Khana Assets: توشہ خانہ اثاثوں کی نگرانی کے لیے ٹیم تشکیل - کشمیر توشہ خانہ اثاثے

سنہ 2022 میں ایل جی کی سربراہی والی انتظامی کونسل نے توشہ خانہ کو سمیٹ کر اس کے اثاثے اور عملہ کو محکمہ ثقافت میں ضم کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ JK Govt forms committee to monitor Tosha Khana Assets

a
jk govt
author img

By

Published : Aug 22, 2023, 12:19 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر حکومت نے محکمہ ثقافت اور آثار قدیمہ، عجائب گھر کے درمیان توشہ خانہ کے اثاثوں کی سپردگی میں سہولیات اور نگرانی کے لیے ڈپٹی کمشنر سرینگر اور ڈپٹی کمشنر جموں کی سربراہی میں 10 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی والی تشکیل دی گئی اس ٹیم میں ایس ایس پی سرینگر، ڈائریکٹر محکمہ ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر اور ٹریجری افسر اور صدر ٹریجری سرینگر شامل ہیں۔

ادھر، کمشنر سیکریٹری کے مطابق مبارک منڈی جموں اور سیول سیکریٹریٹ جموں میں توشہ خانہ کے اثاثہ جات کی سپردگی کی نگرانی کے لیے ڈپٹی کمشنر جموں کو کنوینئیر مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ ایس ایس پی جموں، ڈائریکٹر تواضع و مہمان نوازی، ڈائریکٹر محکمہ ثقافت اور آثار قدیمہ و عجائب گھر اور ٹریجری افسر اور صدر ٹریجری سرینگر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: JK Govt winds up Toshkhana: توشخانہ کے قدیم اثاثے، عملہ سمیت محکمہ ثقافت کو منتقل

واضح رہے کہ گزشتہ برس حکومت نے توشہ خانہ آرگنائزیشن کو سمیٹ کر اس کے تمام اثاثوں اور عملہ کو محکمہ ثقافت میں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا اور حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ توشہ خانہ آرگنائزیشن کے تمام ریکارڈ اور اثاثوں کو محکمہ ثقافت میں منتقل کیا جاتا ہے۔ حکومت کے مطابق یہ فیصلہ محکمہ ثقافت کے تحت آثار قدیمہ اور عجائب گھروں کے ساتھ اس کے کام کاج کو ہم آہنگ کرے گا اور شہری اپنے ورثے کے بارے میں بہتر معلومات حاصل کر پائیں گے۔ خیال رہے کہ توشہ خانہ کے انتظامی کنٹرول کو محکمہ ثقافت میں منتقل کرنے کا فیصلہ 13 اگست 2022 کو ایل جی منوج سنہا کی سربراہی والی انتظامی کونسل میں کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.