ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کووڈ سرگرم معاملوں کی تعداد 25 سو سے کم

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 1:07 PM IST

فروری ماہ میں خطہ میں چھ سو سے کم کورونا معاملے رہ گئے تھے تاہم کورونا کی دوسہری لہر کی وجہ سے کیسز میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا اور فعال معاملوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔

جموں و کشمیر میں سرگرم معاملوں کی تعداد 25 سو سے کم

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ماہ میں سب سے کم کورونا کیسز درج کئے گئے۔ 143 نئے کیسز کے ساتھ ہی خطہ میں کورونا مثبت معاملوں کی تعداد 318991 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں میں 51 اور کشمیر میں 92 فعال معاملے درج کئے گئے۔

راحت کی بات ہے کہ جموں و کشمیر میں اب تک 312198 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ منگل کو خطہ میں صرف ایک ہی شخص کووڈ سے فوت ہوا، جس کے بعد یہاں اموات کی کل تعداد 4358 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیرہ جولائی 1931 کا تاریخی واقعہ سیاست کی نظر

جموں میں 2127 اور کشمیر میں 2231 افراد کووڈ سے انتقال کر چکے ہیں۔ جموں و کشمیر میں اب صرف 2435 فعال معاملے ہیں۔

واضح رہے کہ فروری ماہ میں خطہ میں چھ سو سے کم کورونا معاملے رہ گئے تھے تاہم کورونا کی دوسہری لہر کی وجہ سے کیسز میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا اور فعال معاملوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.