جموں و کشمیر میں کورونا سے صحب یاب ہوئے افراد کی شرح میں بہتری ائی ہے جس کے بعد اب خطہ میں محض 3288 کورونا کے سرگرم کیسز موجود ہے۔
یہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 249 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 16 مسافر بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 249 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 119877 ہو گئی ہے۔
نئے کیسز میں سے 126 خطہ جموں سے ہیں اور 123 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1867 ہو گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 369 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 203 جموں خطے سے ہیں اور 166 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 114722 ہو گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 119877 پازیٹیو کیسز میں سے 3288 کیسز فعال ہیں جبکہ 114722 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔
لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔