ETV Bharat / state

زمین کی منتقلی کے حوالے سے شائع خبر کی تردید - NEWS REGARDING TRANSFER OF LAND

جموں و کشمیر حکومت نے کہا کہ صنعتی بستیوں کی توسیع اور نئی بستیوں کی تشکیل کے لئے موزوں سرکاری زمین کی نشاندہی کا یہ ایک جاری عمل ہے اور وقتاً فوقتاً یہ کام ہوتا رہا ہے۔

زمین کی منتقلی کے حوالے سے شائع خبر کی تردید

author img

By

Published : Nov 1, 2020, 7:18 AM IST

محکمہ صنعت و حرفت، جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ کو زمین کی منتقلی کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک خبر کی تردید کی ہے۔ محکمہ نے کچھ حقائق ریکارڈ پر رکھے ہیں جنہیں غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے اور اس کو غلط رپورٹ کے ساتھ کمشنر سکریٹری، صنعت و تجارت کے محکمہ سے منسوب کیا گیا ہے۔

یہ واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ 27 اکتوبر 2020 کو جموں و کشمیر تنظیم نو قانون کے تحت جاری کئے گئے تیسرے حکم نامہ کے نافذ العمل ہونے سے اب تک یوٹی حکومت کی جانب سے محکمہ صنعت و حرفت کو کوئی اراضی منتقل نہیں کی ہے۔

بیان کے مطابق صنعتی بستیوں کی توسیع اور نئی بستیوں کی تشکیل کے لئے موزوں سرکاری زمین کی نشاندہی کا یہ ایک جاری عمل ہے اور وقتاً فوقتاً یہ کام ہوتا رہا ہے۔

بیان کے مطابق محکمہ صنعت و حرفت نے نئی صنعتی بستیوں کے قیام اور پہلے سے موجود صنعتی بستیوں کی توسیع اور اپ گریڈیشن کے مقصد کیلئے 6000 ایکڑ یا 48 ہزار کے قریب کنال اراضی کا لینڈ بنک قائم کرنے کامنصوبہ بنایا ہے تاکہ یونین ٹریٹری میں سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے اور زمینی سطح پرسرمایہ کاری یقینی بنائی جاسکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں میں محکمہ صنعت و حرفت کو 16 ہزار کنال اراضی منتقل کی جاچکی ہے اور کشمیر میں اب تک 8 ہزار کنال اراضی منتقل ہوچکی ہے جس کے نتیجہ میں مجموعی طور پر محکمہ کو اب تک 2.4 لاکھ کنال اراضی نہیں بلکہ صرف 24 ہزار کنال اراضی ہی منتقل کی جاچکی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 48 ہزار کنال میں سے باقی 24 ہزار کنال اراضی کی منتقلی محکمہ جنگلات کی کلیئرنس سمیت دیگر وجوہات کی بناء پر التوا میں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ صنعت و حرفت کی جانب سے ہسپتالوں، صنعت، تعلیم، فوڈ پروسیسنگ وغیرہ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے 75 کے قریب خواہشمند سرمایہ کاروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔ بیان کے مطابق بہت سے سرمایہ کار مقامی طور پر قائم ہیں اور کچھ جموں و کشمیر سے باہر کے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اس طرح کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرکے نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سازگار تجارتی ماحول کے قیام پر کام کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.