سرینگر: جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے فرحت مقصود نامی عرضی گزار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ کے نام قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔ سروس کے معاملہ کے عدالت کے سامنے پیش نہ ہونے کی پاداش میں ان کے خلاف وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ HC Issues Bailable Warrant Against CEO Baramulla
عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ’’6.9.2022 کے حکمنامہ کے مطابق، چیف ایجوکیشن آفیسر، بارہمولہ کو کیس کے ریکارڈ کے ساتھ ذاتی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم وہ سماعت میں موجود نہیں ہیں۔‘‘ ہائی کورٹ نے عدالت کے سامنے پیش نہ ہونے پر چیف ایجوکیشن آفیسر، بارہمولہ کی حاضری کو (دوسری سماعت میں) یقینی بنانے کے لیے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں: Show Cause Notice to AMU Professors اے ایم یو کے دو پروفیسرز سمیت چار اساتذہ کو وجہ بتاؤ نوٹس