ETV Bharat / state

Government Employees Dismissed جموں کشمیر انتظامیہ نے تین ملازمین کو برطرف کردیا - جموں و کشمیر انتظامیہ نے کیا برطرف

ملک مخالف سرگرمیوں میں مبینہ طورپر ملوث پائے جانے کے سبب جموں و کشمیر انتظامیہ نے آج تین ملازمین کو برطرف کیا ہے،

منوج سنہا
منوج سنہا
author img

By

Published : Feb 26, 2023, 6:27 PM IST

جموں و کشمیر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا انتظامیہ نے آج تین ملازمین کو ملک مخالف سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر برطرف کیا ہے،ان ملازمین کی شناخت محکمہ پبلک ورکس کے جونئر انجینئر منظور احمد یتو، محکمہ سوشل ویلفیئر کے سید سلیم اندرابی اور محکمہ تعلیم کے محمد عارف شیخ کے بطور کی گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق منظور احمد یتو اور محمد عارف شیخ عسکریت پسندی میں ملوث پائے گئے ہیں جبکہ سید سلیم اندرابی منشیات کے کاروبار میں ملوث پائے گئے ہے،انتظامیہ کے مطابق آج تک 44 ایسے ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے جو ملک مخالف سرگرمیوں یا عسکری پسندی سے منسلک رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئین ہند کے دفعہ 311 کے تحت صدر ، گورنر یا لیفٹنٹ گورنر کو اختیارات ہے کہ وہ کسی تحقیقات کے بغیر ہی سرکاری ملازمین کو ملک مخالف یا عسکری پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر نوکری سے برخواست کرسکتے ہیں۔قابل ذکر ہے جموں و کشمیر انتظامیہ نے سنہ 2021 اپریل میں سرکاری ملازمین کی ملک مخالف سرگرمیوں کی تحقیقات کیلئے پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل 'سی آئی ڈی' کی قیادت میں ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔اس چھ رکنی ٹاسک فورس میں جموں اور کشمیر کے صوبائی پولیس سربراہان کے علاوہ محکمہ داخلہ، محکمہ قانون اور متعلقہ محکمہ کے نمائندے جن کے عہدے ایڈیشنل سیکریٹری سے کم نہ ہو، کے ممبران ہے۔ٹاسک فورس کو یہ اختیارات ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کے ملک مخالف سرگرمیوں پر کڑی نگرانی رکھے اور انکے متعلق رپورٹ تیار کرے جو ایل جی کو سونپ دیا جاتا ہے۔ایل جی انکی برطرفی کے متعلق حکمنامہ جاری کر رہا ہے۔
یہ ٹاسک فروس دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلی ایسی کمیٹی تھی جس کو سرکاری ملازمین کی خانچ اور نگرانی کے لیے ایل جی منوج سنہا نے تشکیل دیا۔کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے ٹاسک فورس کے قیام اور ملازمین کے برفطری پر متعدد مرتبہ ایل جی انتظامیہ کی شدید تنقید کی ہے۔سیاسی جماعتوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ان ملازمین کو اپنا موقف رکھنے کا موقع دیا جائے۔

مزید پڑھیں:LG Manoj Sinha On Militants امن بگاڑنے کی تمام کوششوں کا موثر جواب دیا جا رہا ہے، منوج سنہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.