ETV Bharat / state

Exercise For Out Of School Children اسکولوں سے دور بچوں کے داخلے کی خاطر جامع مشق کا آغاز - بچوں کے تعلیمی اداروں میں داخلے

جموں و کشمیر میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں سے دور بچوں کے اسکولوں میں داخلے کے لئے ایک جامع مشق شروع کی ہے۔

اسکولوں سے دور بچوں کے داخلے کی خاطر جامع مشق کا آغاز

author img

By

Published : Oct 27, 2022, 6:13 PM IST

سرینگر: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے جموں و کشمیر میں اُن بچوں کے تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے ایک جامع مشق شروع کی ہے جو اسکول نہیں جا رہے یا اسکولوں سے، کسی بھی وجہ سے، باہر ہیں۔ یو ٹی کے 6 سے 14سال کی عمر کے ایسے 27 ہزار بچوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ comprehensive exercise for out of school children

پروجیکٹ ڈائریکڑ سماگرا شکھشا کے مطابق تقریبا 10 ہزار سے زائد بچوں کا داخلہ اسکولوں میں کیا گیا ہے اور باقی بچوں کو بھی اس دائرے میں لاکر اسکولوں میں داخل کرانے کی مہم جاری ہے۔ ایسے میں ضلع اور زونل سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ اسکول چھوڑ چکے بچوں کو پھر سے داخلہ عمل میں لاکر تعلیم کے نور سے آراستہ کیا جا سکے۔ Admission for out of school children

مذکورہ جامع پروگرام میں ڈیٹا جمع کرکے اور تجزیہ کی ذریعے اسکولوں سے باہر بچوں کا گنتی اور شناخت کرنی ہے۔ ڈیجیٹل ایپلیکیشن میں ڈیٹا جمع کرنے اور شناخت کے لئے ویب اور موبائل ایپلیکیشن اور رپورٹنگ کے لیے ایک ڈیش بورڈ بنایا گیا ہے۔

محکمہ کے مطابق، اُن طالب علموں، جنہوں نے پانچویں جماعت کے بعد پڑھائی کو خیر باد کہا ہے کو دوبارہ اسکولوں میں داخل کیا جائے گا جبکہ داخلے سے قبل مذکورہ بچوں کو برج کورس بھی کروایا جائے گا تاکہ انہیں نئے سرے سے پڑھائی شروع کرنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس مہم کے تحت اسٹیٹ انسٹیٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ یعنی ایس آئی او ایس کو مختار بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کتنا بوجھ اٹھائیں گے یہ اسکولی بچے؟

ادھر، محکمہ اسکول ایجوکیشن کشمیر نے بھی اسکولوں میں والدین اور اساتذہ کے مابین میٹنگ/نشست منعقد کرنے کی پہل کا آغاز کیا ہے۔ تاکہ آپسی تال میل سے اس مشق کو کامیاب بنایا جا سکے۔ ایسے میںاسکول کے سربراہان اور اساتذہ کی جانب سے والدین اور ولیج ایجوکیشن کمیٹیوں کے آپسی اشتراک سے بہتر نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.