ETV Bharat / state

جموں و کشمیر : کورونا وائرس کے 906 نئے معاملے، 17 اموات درج

جموں و کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ جموں میں 2022 افراد جبکہ کشمیر میں 2138 افراد کووڈ-19 سے ہلاک ہو گئے ہیں۔

کووڈ کیسز
کووڈ کیسز
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 12:05 AM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کیسز میں گذشتہ ماہ کے مقابلے کمی دیکھی جارہی ہے۔ تازہ معاملوں کی بات کی جائے تو خطے میں آج 906 تازہ معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں 662 افراد کشمیر سے اور 244 افراد جموں سے متاثر پائے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 305772 کیسز موجود ہیں جن میں 17585 فعال ہے۔

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1885 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 284027 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد بھی چار ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جموں میں 2022 افراد جبکہ کشمیر میں 2138 افراد کووڈ دے ہلاک ہو گئے ہیں۔

جموں میں اگرچہ کووڈ کیسز کی تعداد کم ہے۔ تاہم یہاں اموات کی شرح زیادہ ہے۔ جموں میں 116498 کیسز ہے اور ان میں 6472 فعال ہے۔ کشمیر میں 189274 کیسز ہیں اور 11113 کیسز سرگرم ہیں۔

جموں میں صحتیات ہونے والے افراد کی تعداد 108004 ہے جبکہ کشمیر میں 176023 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'جموں و کشمیر کی مزید تقسیم کی افواہیں بے بنیاد'

خطے میں فروری ماہ میں محض 600 سرگرم کیسز تھے تاہم کووڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے خطہ میں کووڈ کیسز میں زبردست اضافہ ہوا۔

گزشتہ 10 روز سے یہاں فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ اور محکمہ صحت نے راحت کی سانس لی ہے۔ لیکن ابھی بھی ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ احتیاط لازمی ہے۔ وہیں جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے یو ٹی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وارئس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.