ETV Bharat / state

تاریخی جامع مسجد کو 18 اگست سے نماز کے لئے کھولی جائے گی - srinagar jamia masjid

جامع مسجد میں نماز اور عبادت کی خاطر آنے کے تعلق سے بین الاقوامی رہنما خطوط اور ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ درج ذیل نکات پر سختی سے عمل کریں۔

تاریخی جامع مسجد کو 18 اگست سے نماز کے لئے کھولا جائے گا

author img

By

Published : Aug 16, 2020, 9:03 PM IST

سری نگر کے پائین شہر کے نوہٹہ علاقے میں واقع 625 برس قدیم تاریخی جامع مسجد کا انتظام و انصرام چلانے والی انجمن اوقاف نے اس عبادت گاہ کو 18 اگست یعنی منگل سے نماز کے لئے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

انجمن اوقاف جامع مسجد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں روزانہ کی تعداد میں کورونا مثبت کیسز میں اضافہ جاری ہے، لہٰذا لوگوں کو صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور طبی ماہرین کے ذریعہ صحت عامہ کے ضوابط و ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

انجمن اوقاف جامع مسجد نے کہا کہ روزانہ کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے ایک 'لائحہ عمل' دنیا بھر میں تیار ہورہا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی پابندیاں آسان ہو رہی ہیں اور روز مرہ کی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔

لہٰذا انجمن اوقاف نے مشاورت کے بعد عالم اسلام کی مساجد اور عبادتگاہوں کے تئیں اپنائے گئے طرز عمل کو اختیار کرتے ہوئے ان کی روشنی میں 18 اگست بروز منگلوار سے نماز کے لئے تاریخی جامع مسجد سری نگر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جامع مسجد میں نماز اور عبادت کی خاطر آنے کے تعلق سے بین الاقوامی رہنما خطوط اور ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ درج ذیل نکات پر سختی سے عمل کریں۔

مختلف امراض کے شکار افراد، بچے نماز اور عبادت کے لئے جامع مسجد آنے سے گریز کریں۔ جامع مسجد کا حوض وضو کے لئے بند رہے گا۔ نمازی صف بندی کے دوران دوسرے نمازی سے کم از کم 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ ماہ بعد مذہبی مقامات کھلنے سے لوگوں میں مسرت

جامع مسجد میں نماز کے لئے جائے نماز ساتھ لائیں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ اور گلے ملنے سے پرہیز کریں۔ جامع مسجد میں داخلے اور نکلتے وقت نمازی ایک دوسرے کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔

بیان میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خود بھی وبا سے محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھنے میں اپنا تعاون دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.