ETV Bharat / state

’پارکیں اور تفریحی مقامات کھلے ہیں، مساجد کیوں بند ہیں؟‘ - عالمی وبا

تاریخی جامع مسجد سرینگر، درگاہ حضرت بل سمیت دیگر بڑی زیارت گاہوں میں ایک بار پھر نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہ دئے جانے پر عقیدتمندوں  نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

’پارکیں اور تفریحی مقامات کھلے ہیں، مساجد کیوں بند ہیں؟‘

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 9:01 PM IST

Updated : Aug 27, 2021, 9:45 PM IST

تاریخی جامع مسجد سرینگر، درگاہ حضرت بل، خانقاہ معلی، آستانہ عالیہ مخدوم صاحب، آستانہ عالیہ دستگیر صاحب خانیار اور نقشبند صاحب سمیت کئی مرکزی عبادت گاہوں میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

’پارکیں اور تفریحی مقامات کھلے ہیں، مساجد کیوں بند ہیں؟‘

انتظامیہ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس اور ممکنہ بڑے اجماعات کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی ہے جس پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

دور دراز علاقوں سے سرینگر کی جامع مسجد اور درگاہ حضرتبل آئے عقدیت مندوں نے نماز ادا کرنے کی اجازت نہ ملنے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارکیں اور تفریحی مقامات کھلے ہیں، مساجد کیوں بند ہیں؟

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے عقدیت مندوں نے کہا کہ ’’ہم کافی دور سے نماز پڑھنے آئے تھے تاہم اب مایوس ہو کر لوٹ رہے ہیں۔ جامد مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہ دینے کی وضاحت نہیں کی جا رہی ہے۔ پارکیں اور تفریحی مقامات کھلے ہیں، حیران کن طور پر جامع مسجد کو کو ہی بند رکھا گیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: عزاداروں کی گرفتاری، این سی لیڈر نے کی مذمت

وہیں درگاہ حضرت بل نماز پڑنے آئے عقیدتمندوں نے بھی ایسے ہی تاثرات کا اظاہر کیا، انہوں نے کہا: ’’وادی میں عالمی وبا کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد ریستوران، پارکس اور دیگر دفاتر کو کھولنے کی اجازت دی گئی، تاہم درگاہوں اور مقدس زیارتگاہوں کو بند رکھنے سے عقیدتمندوں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔‘‘

جہاں جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہی مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اُن کو وقت رہتے اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس جانبدار نہیں، انتظامیہ جانبدار ہے: محبوبہ مفتی

واضح رہے کہ رواں مہینے کی 13 تاریخ کو 14 ہفتوں کے بعد جامع مسجد سرینگر سمیت دیگر اہم زیارتگاہوں میں جمعہ کی نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم گزشتہ جمعہ سے پھر سے نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدمات وبا کے پھیلاؤ پر قابو رکھنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ 25 افراد مسجد میں نماز ادا کر سکتے ہیں لیکن جمعہ کے روز نمازیوں کی تعداد پر قابو رکھنا مُشکِل ہے، اس وجہ سے ایسے احکامات جاری کیے گئے۔

Last Updated : Aug 27, 2021, 9:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.