ETV Bharat / state

کشمیر میں کورونا وائرس سے 8 ویں موت

سرینگر کے رعناواری علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک 73 سالہ معمر خاتون کی منگل کو کورونا وائرس کے باعث موت واقع ہوئی جس کے ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 5:06 PM IST

Updated : Apr 28, 2020, 9:00 PM IST

کشمیر میں کورونا وائرس سے 8 ویں موت
کشمیر میں کورونا وائرس سے 8 ویں موت

اب تک جاں بحق ہونے والے آٹھ میں سے سات مریضوں کی عمر 50 برس سے زیادہ تھی اور وہ کورونا کے علاوہ دوسری بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رعناواری سرینگر سے تعلق رکھنے والی 73 سالہ معمر خاتون منگل کو ڈل گیٹ علاقے میں واقع امراض سینہ کے ہسپتال میں انتقال کرگئی۔ انہوں نے کہا کہ متوفی خاتون کورونا کے علاوہ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دوسری بیماریوں میں بھی مبتلا تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ متوفی خاتون کا کورونا وائرس ٹیسٹ پیر کو مثبت آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر کورونا وائرس سے متاثرہ اس مریضہ کے آبائی علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے اور وہاں ایس او پیز کے تحت لازمی اور احتیاطی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ میں امراض سینہ کے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ رعناواری سے تعلق رکھنے والی متوفی خاتون کورونا وائرس کے علاوہ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دوسری بیماروں میں مبتلا تھی۔

کورونا کے باعث ایک اور موت کے ساتھ جموں وکشمیر میں اس وبا سے اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہوگئی ہے۔ ان میں سے سات اموات وادی کشمیر جبکہ ایک موت صوبہ جموں میں رپورٹ ہوئی ہے۔

وادی میں میں وائرس متاثرہ مریض کی پہلی موت 25 مارچ کو درج ہوئی جب سری نگر کے مضافاتی علاقہ حیدر پورہ سے تعلق رکھنے والا 54 ایک شخص ہسپتال میں انتقال کرگیا۔ بعد ازاں 29 مارچ کو اسی ہسپتال میں ضلع بارہمولہ کے ٹںگمرگ علاقے سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ وائرس متاثرہ مریض کی موت واقع ہوئی تھی۔

ماہ رواں کی 8 تاریخ کو ضلع ادھمپورہ سے تعلق رکھنے والے ایک 61 سالہ مریض کی گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں موت واقع ہوئی جبکہ اس سے ایک دن پہلے یعنی 7 اپریل کو ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک 54 سالہ وائرس متاثرہ مریض شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں انتقال کرگیا۔

رواں ماہ کی ہی 17 تاریخ کو میڈیکل کالج بمنہ میں ہی ضلع بارہمولہ کے آرمپورہ سوپور کے لال بب صاحب علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک 75 سالہ وائرس متاثرہ مریض کی موت واقع ہوئی۔ 25 اپریل کو ضلع بارہمولہ کے ٹنمگرگ سے تعلق رکھنے والے ایک 72 سالہ معمر شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ اگلے دن ضلع اننت ناگ میں درد زہ میں مبتلا ایک خاتون اور اس کے دو نوزائیدہ جڑواں بچوں کی موت واقع ہوئی۔ بعد ازاں مذکورہ خاتون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر میں اب تک کورونا وائرس کے زائد از 550 مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 90 فیصد کیسز وادی کشمیر کے ہیں۔ زائد از 150 افراد صحت یاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کئے جاچکے ہیں۔

Last Updated : Apr 28, 2020, 9:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.