ETV Bharat / state

عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ڈل جھیل میں تقریب

اس موقع پر سرمد حفیظ نے ڈل جھیل میں شکارا ریس کو ہری جھندی دکھائی۔ بعدازاں انہوں نے شکارا مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

author img

By

Published : Sep 27, 2020, 6:25 PM IST

جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر آج عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے تقریبات منعقد کی گئی۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ٹورزم، کشمیر کی مرکزی تقریب نہرو پارک میں منعقد ہوئی جس میں شکارا ریس، کایاکنگ، کینوئنگ کھیلوں کے مظاہرے شامل تھے۔

سکریٹری، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس اینڈ ٹورزم، سرمد حفیظ نے تقریب کی صدارت کی۔

عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ڈل جھیل میں تقریب

اس موقع پر سیکریٹری سیاحت نے سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز کو یقین دلایا کہ محکمہ آنے والے وقت میں اس شعبے کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے سیاحت سے وابستہ افراد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم سیاحت کے موقع پر محکمہ اس شعبے کو موجودہ حالات سے نکالنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔

سرمد حفیظ نے ڈل جھیل کو کشمیر اور اس کی سیاحت کی شناخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقام دہائوں اور صدیوں سے کشمیر کی سیاحت کا مرکزی مقام رہا ہے۔

اس موقع پر سرمد حفیظ نے ڈل جھیل میں شکارا ریس کو ہری جھندی دکھائی۔ بعدازاں انہوں نے شکارا مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

ڈائریکٹر سیاحت کشمیر نثار احمد وانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیاحت کے لئے تشہیر کی مہمات شروع کی جا چکی ہیں تاکہ یہ پیغام بھیج سکے کہ کشمیر سیاحوں کے لئے محفوظ اور کھلا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.