جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 561 تازہ کورونا کیسز پائے گئے ہیں اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 15 ہو گئی ہے۔
تازہ معاملات میں 177 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 384 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ ان میں 135 ایسے افراد ہیں جو جموں و کشمیر کے باہر سے آئے ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر دو افراد کی موت ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 222 کیسز پائے گئے ہیں۔ ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ میں 54 کیسز، بڈگام میں 34، پلوامہ میں 7، کپواڑہ میں 5، اننت ناگ میں 13، بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں 11، شوپیاں میں 7 اور کولگام میں 26 معاملات سامنے آئے ہیں۔
خطے جموں کے ضلع جموں میں 99 کیسز، ادھمپور میں 37، راجوری میں 7، ڈوڈہ میں 5، کھٹوعہ میں 14، سانبہ میں 5 اور ریاسی میں 6 کیسز پائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ 230 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 52 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 178 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔
حکام نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں فل الوقت 4483 فعال کیسز ہیں جن میں سے 1149 جموں خطے میں ہیں جبکہ 3334 کیسز کشمیر وادی میں ہیں۔ علاوہ ازیں 1 لاکھ 27 ہزار 520 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ وہیں 2012 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ایک بار پھر کورونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بڑھتے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کو 15 دنوں تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر سرینگر میں قائم انڈور اسٹیڈیم میں کھیل سرگرمیوں کو بھی آج عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔