سرینگر: جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے منگل کے روز کئی آئی اے ایس اور جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تعیناتی کا حکم دیا ہے۔Transfer of JK Officers
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکم نامہ کے مطابق سکریٹری محکمہ جنگلات، ماحولیات نریندر سنگھ بالی آئی اے ایسکا تبادلہ کرکے مشن ڈائرکٹر، مشن ڈیری ڈیولپمنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح اعجاز احمد بھٹ، آئی اے ایس، سکریٹری لیبرس اور ایمپلائمنٹ ڈپارٹمنٹ کا تبادلہ کر کے ڈائریکٹر، انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ جموں و کشمیر کے طور پر کیا گیا ہے۔
جاری حکمنامے میں آئی اے ایس محمد اکبر وانی سکریٹری محکمہ زراعت پیداوار کو تبدیل کرکے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز، جے کے کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ جموں وکشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس انیل کول ڈائریکٹر، جے اینڈ کے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ جموں وکشمیر جو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، جے کے ای ڈی آئی کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے ہیں کو سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
طارق احمد زرگر جموں وکشمیر ایڈمنٹڑیٹو سروس افسر جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر ہیں کو ڈائریکٹر جنرل، اسٹیٹ، کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔وہیں جے کے اے ایس افسرطارق حسین گنائی کو ڈائریکٹر ہاسپٹیلیٹی اینڈ پروٹوکال کے اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Transfer of 33 JK officers جموں وکشمیر انتظامیہ نے 33 آفیسرو ں کے تبدیلیوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کئے
حکم نامے میں ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز بھوانی رکوال کو سیکریٹری محکمہ سماجی بہبود کے بطور پر تعینات کیا گیا ہ۔ وہیں ڑجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز جموں و کشمیر شفقت اقبال کو تبدیل کر کے اسپیشل سیکریٹری محکمہ زراعت کی پیدوار کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔