ETV Bharat / state

Passenger Tax Waved in J&K: مسافر ٹکس میں 50 فیصد چھوٹ کا اعلان - J&K administrative council MEETING

جموں و کشمیر انتظامیہ نے کمرشل گاڑیوں کو اپریل 2021 تا مارچ 2022 کے مسافر ٹکس کا پچاس فیصد معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ نے یہ رعایت کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث ہوئے نقصان کے پیش نظر کیا ہے۔ Passenger Tax Waved In J&K

j-k-admin-approves-50-pc-waiver-of-passenger-tax
مسافر ٹکس میں چھوٹ کا اعلان
author img

By

Published : May 2, 2022, 8:02 PM IST

سرینگر: ایل جی منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ جس میں ایل جی کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر اور ایل جے کے پرنسپل سیکریٹری نتیشور کمار شامل تھے، نے کمرشل گاڑیوں کو اپریل 2021 تا مارچ 2022 کے مسافر ٹکس کا پچاس فیصد معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مال سال اپریل 2021 تا مارچ 2022 تک تمام کمرشل گاڑیوں پر مسافر ٹکس ادا کرنے میں پچاس فیصد چھوٹ دی جارہی ہے۔ انتظامیہ نے کہا کہ یہ رعایت کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث ہوئے نقصان کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ Passenger Tax Waved In J&K

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن مالکان نے یہ ٹکس ادا کیا ہے ان کو یہ مالی سال اپریل 2022 تا مارچ 2023 تک واجب ادا ٹکس کو قابل وصول قرار دیا جائے گا۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ جن مالکان کا واجب ادا ٹکس مالی سال 2018 تا 19 اور 2021 تا 2022 ہے ان کو ٹیکس چار قسطوں میں ادا کرنا ہوگا۔ Passenger Tax In Installments

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ جموں و کشمیر میں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے چار مطالبات کو لے کر یک روزہ پیہہ جام ہڑتال کال دی تھی تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد انہوں یہ کال مئوخر کی تھی۔ ان ٹرانسپورٹ کے مطالبات میں کمرشل گاڑیوں پر مسافر ٹکس کو لاک ڈاؤن کی مدت میں معاف، گاڑیوں میں جی پی اس نہ لگانا، آٹو رکشا ڈرائیورز کو ترجیحی بنیادوں پر ڈرائونگ لائسنس اجرا کرنا اور کمرشل گاڑیوں کی عمر 25 سال برقرار رکھنا قابل ذکر ہے۔ انہوں کہا تھا کہ واجب ادا ٹکس کو 18 مساودی قسطوں میں ادا کرنے کی رعایت دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.