ETV Bharat / state

جموں و کشمیر محکمہ سیاحت نے انڈیا ٹریول مارٹ میں حصہ لیا

ڈائریکٹر ایتو نے کہا کہ محکمہ کے افسران کو شو کے دوران سیاحوں کے لئے تمام مصنوعات کی نمائش کرنے کا بہترین موقع ملا اور انہوں نے یقین دلایا کہ جموں و کشمیر میں مسافروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے تمام کورونا پروٹوکول پر عمل کیا جاتا ہے۔

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 8:29 PM IST

جموں و کشمیر سے باہر اپنے تشہیری پروگراموں کو فروغ دینے کے لئے جموں و کشمیر محکمہ سیاحت نے احمد آباد میں 29 جنوری سے 31 جنوری تک منعقد ہونے والے تین روزہ انڈیا ٹریول مارٹ (آئی ٹی ایم) میں حصہ لیا۔

پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او مشتاق احمد ثمنانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورزم پبلیسٹی جموں انل کمار چنڈیل نے ٹریول شو میں جموں و کشمیر ٹورزم کی نمائندگی کی اور ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز، گجرات سے میڈیا کے افراد اور مختلف دیگر ریاستی سیاحت بورڈ کے ساتھ بات چیت کی۔

اس آئی ٹی ایم کے دوران لوگوں کو گھریلو سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ایک منفرد انداز میں اکٹھا کرنا تھا جبکہ کووڈ 19 کے پروٹوکول کی بھی پیروی کی گئی تھی۔ ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ گجرات، جموں و کشمیر کے لئے ایک اہم جگہ ہے جہاں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد تعطیلات کے لئے کشمیر کا رخ کرتی ہے۔

ڈائریکٹر ایتو نے کہا کہ محکمہ کے افسران کو شو کے دوران سیاحوں کے لئے تمام مصنوعات کی نمائش کرنے کا بہترین موقع ملا اور انہوں نے یقین دلایا کہ جموں و کشمیر میں مسافروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے تمام کورونا پروٹوکول پر عمل کیا جاتا ہے۔

گجرات کے ممتاز ٹور آپریٹرز کے ساتھ جموں و کشمیر کے عہدیداروں کی ایک اور الگ بات چیت بھی منعقد کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.