ETV Bharat / state

محکمہ سیاحت نے آن لائن رجسٹریشن دوبارہ شروع کیا

پورٹل کے ڈیش بورڈ پر درخواست موصول ہونے پر رجسٹریشن اتھارٹی دستاویزات کی آن لائن جانچ کر کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔

محکمہ سیاحت نے آن لائن رجسٹریشن کو دوبارہ شروع کیا

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 9:03 PM IST

محکمہ سیاحت نے ٹورازم یونٹوں کی رجسٹریشن کا آن لائن طریقہ دوبارہ شروع کردیا ہے جو 2019 میں معطل ہوگیا تھا۔

اس آن لائن موڈ کے ذریعے سیاحتی یونٹ ہولڈر محکمہ کے پاس جموں و کشمیر ٹورسٹ ٹریڈ ایکٹ 1978/2011 کے تحت اپنی یونٹ کی رجسٹریشن کے لئے صرف دستاویزات کی ایک سیٹ کے ساتھ پورٹل www.tourismjk.nic.in پر لاگ ان کرکے درخواست دے سکتا ہے۔

پورٹل کے ڈیش بورڈ پر درخواست موصول ہونے پر رجسٹریشن اتھارٹی دستاویزات کی آن لائن جانچ کر کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔

اس سے محکمہ اور یونٹ ہولڈر کے مابین انسانی مداخلت ختم ہوجائے گی اور رجسٹریشن انتہائی شفاف طریقے سے کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر آن لائن رجسٹریشن ٹریول یونٹوں کے سلسلے میں دوبارہ شروع کی گئی ہے اور آہستہ آہستہ اس کی توسیع دوسرے سیاحت یونٹوں اور ان کی تجدید تک بھی کردی جائے گی۔

تقریب کے موقع پر سیکرٹری سیاحت، ثقافت اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس، سرمد حفیظ نے آن لائن سروس کی دوبارہ شروعات کا باضابطہ آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پورٹل بہت متحرک اور صارف دوست ہے جو اندراج کے عمل کو مزید ہموار کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.