ETV Bharat / state

کشمیر: رن فار یونیٹی کا اہتمام - سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی

ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی کے موقع پر جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں رن فار یونیٹی کا اہتمام کیا گیا۔

کشمیر کے بیشتر اضلاع میں رن فار یونیٹی کا اہتمام
author img

By

Published : Oct 31, 2019, 11:27 PM IST

دارالحکومت سرینگر میں بھی قومی یکجہتی کا دن کے موقع پر سی آر پی ایف نے رن فار یونیٹی کا انعقاد کیا۔

کشمیر کے بیشتر اضلاع میں رن فار یونیٹی کا اہتمام

صبح 7 بجکر 45 پر سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل سرینگر روی دیپ سہیی اور ضلع ترقیاتی کمشنر شاہد اقبال چودھری نے ہری جھنڈی دکھا کر دوڑ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر روی دیپ سہی اور شاہد اقبال چودھری نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔

روی دیپ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف کی مختلف بٹالین کے جوانوں نے رن فار یونیٹی میں حصہ لے رہے ہیں اور یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔

ادھر ضلع پونچھ اور بانڈی پورہ میں بھی سردار پٹیل کے یوم پیدائش کو راشٹریہ ایکتا دیوس کے طور پر منایا گیا اور ضلع ترقیاتی کمشنرز نے رن فار یونیٹی کا انعقاد کرتے ہوئے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ ہر برس 31 اکتوبر کو ملک بھر میں مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کو راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی یکجہتی کا دن) کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آج ہی کے دن ملک کی پہلی وزیراعظم اندرا گاندھی کی بھی برسی منائی جاتی ہے۔ اس کی مناسبت سے بھی کئی طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.