جموں وکشمیر میں جمعرات کے روز مزید 5992 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ سات مریض فوت ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں ریکارڈ توڑ 5992 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز ضلع سری نگر میں 1306افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 825، بڈگام میں 636، پلوامہ میں 125، کپواڑہ میں 137، اننت ناگ میں 137، بانڈی پورہ میں 237، گاندربل میں 270، کولگام میں 243، شوپیاں میں 34افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جموں ضلع میں جمعرات کے روز 1217افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، اُدھم پور میں 200، راجوری میں 70، ڈوڈہ میں 72، کٹھوعہ میں 105، سانبہ میں 86، کشتواڑ میں 47، پونچھ میں 23، رام بن میں 42 اور ریاسی میں 58افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Covid-19 Surge in J&K: جموں وکشمیر میں کورونا کا قہر،ایک دن میں 5818 کیسز پازیٹو
انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز جموں وکشمیر میں سات مریض وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ جمعرات کے روز وادی کشمیر میں 1177مریض صحت یاب ہوئے جن میں صوبے جموں سے 716اور کشمیر ڈویژن سے 461مریض شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Weekend Lockdown Extended in J&K: جموں و کشمیر میں 'ویک اینڈ' لاک ڈاؤن میں توسیع