تازہ 210 معاملات میں 41 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 169 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ ان میں 57 افراد ایسے ہیں جنہوں نے جموں و کشمیر کے باہر سفر کیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 98 کیسز پائے گئے ہیں۔ ضلع بارہمولہ میں 33 پازٹیو کیسز، بڈگام میں 12، پلوامہ میں 5، کپواڑہ اور گاندربل میں بالترتیب 2، شوپیاں میں ایک اننت ناگ میں 9 اور کولگام میں چار معاملات سامنے آئے ہیں۔
وہیں، خطے جموں کے ضلع جموں میں 30 کیسز، ادھمپور میں 4، راجوری میں 2 کھٹوعہ اور سانبہ میں بالترتیب ایک اور رامبن میں تین کیسز پائے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ فوت شدہ شخص کا تعلق کشمیر وادی سے ہے اور اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1984 ہو گئی ہے، جن میں سے 732 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 1252 کشمیر وادی سے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ اس یونین ٹریٹری میں گذشتہ 10 دنوں سے لگاتار سو سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں اس وقت 1681 فعال کیسز ہیں جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار 748 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ وہیں 1984 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔