ETV Bharat / state

Mufti Sayeed’s Death Anniversary: مفتی سعید کی چھٹی برسی پر سجاد لون کا خراج عقیدت - سجاد غنی لون

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی مفتی محمد سعید Former J&K CM Mufti Mohammed Sayeedکو ان کی چھٹی برسی کے موقع پر سجاد لون نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے Sajjad Lone on Mufti Sayeed’s Death Anniversaryانہیں ’’خوددار، تجربہ کار اور مثبت سوچ رکھنے والے سیاست دان‘‘ قرار دیا۔

Mufti Sayeed’s Death Anniversary: مفتی سعید کی چھٹی برسی پر سجاد لون کا خراج عقیدت

author img

By

Published : Jan 6, 2022, 8:13 PM IST

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس J&K Peoples Conferenceکے صدر سجاد غنی لون Sajjad Lone نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید Former J&K CM Mufti Mohammed Sayeedکو ان کی چھٹی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سجاد لون نے مرحوم مفتی محمد سعید کے تئیں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی سعید کے ساتھ انکے ذاتی تعلقات تھے اور انہیں انکے ماتحت کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ لون نے کہا کہ ’’مفتی سعید کی ہمدردانہ سرپرستی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘

سجاد لون نے مزید کہا کہ ’’وہ ایک عظیم سیاسی رہبر ہونے کے ساتھ ساتھ ہمہ جہت شخصیت کے مالک بھی تھے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔‘‘

سجاد لون کے مطابق ’’مفتی سعید ایک خوددار، تجربہ کار اور مثبت سوچ رکھنے والے سیاست دان تھے۔ وہ پارٹی سیاست سے بالا تر ہوکر دوسرے سیاستدانوں کے ساتھ انتہائی احترام سے پیش آتے تھے۔ ان کی بے وقت موت نے جموں وکشمیر کی سیاست میں ایک بہت بڑا خلا پیدا کیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: ڈوڈہ: برسی کے موقع پر مفتی سعید کی خدمات کو یاد کیا گیا

مرحوم مفتی محمد سعید کی چھٹی برسی Mufti Sayeed’s Death Anniversaryکے موقع پر سجاد لون نے ان کی روح کے سکون اور مغفرت کے لیے دعا کی۔

واضح رہے جموں و کشمیر کے سابق ویزا علیٰ Former J&K CM Mufti Mohammed Sayeedمفتی محمد سعید 7 جنوری 2016 کو نئی دہلی کے ایمز اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، وہ اُس وقت جموں و کشمیر میں پی ڈی پی - بی جے پی مخلوط سرکار کے وزیر اعلیٰ تھے، انکے انتقال کے بعد انکی دختر محبوبہ مفتی جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ بنیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.