منتخب نوجوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اُن کی کامیابی نہ صرف جموں و کشمیر کے لئے باعث افتخار ہے بلکہ اس سے کئی نوجوانوں کو اس امتحان کے لئے تیاری اور مقابلہ میں حصے لینے کے لئے ترغیب ملے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جاری عوام تک پہنچنے کے پروگراموں کے دوران اُنہیں ذہین، خود اعتماد اور بلند نظر نوجوانوں سے ملنے کا موقع فراہم ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یوٹی حکومت اُن کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے موافق ماحول فراہم کرنے کے لئے وعدہ بند ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوان باصلاحیت ہے اور یونین ٹریٹری میں انقلاب انگیز تبدیلی لاسکتے ہیں۔
سول سروس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو مبار ک باد پیش کرتے ہوئے اُن کی محنت کو سراہا اور اُنہیں دیانتداری اور لگن سے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی تلقین کی۔
انہوں نے اُنہیں ملک کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرنے کے لئے کہا اور ان کو شاندار اپنی پیشہ وارانہ زندگی کی تمننا ظاہر کی۔