ETV Bharat / state

نجی اسکولوں میں شفاف داخلہ پالیسی کے حوالے سے انتظامیہ سے جواب طلب - عدالت عالیہ کے ڈویژن بنچ

جموں و کشمیر کے نجی اسکولوں میں شفاف داخلہ پالیسی مرتب کیے جانے سے متعلق مفاد عامہ میں دائر ایک عرضی کی سماعت کے دوران جموں و کشمیر کی عدالت عالیہ نے انتظامیہ اور نجی اسکول ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

نجی اسکولوں میں شفاف داخلہ پالیسی کے حوالے سے انتظامیہ سے جواب طلب

author img

By

Published : Nov 10, 2020, 2:30 PM IST

سرینگر سے تعلق رکھنے والے قیصر احمد نامی ایک شہری نے عدالت عالیہ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں عرضی گزار نے عدالت عالیہ سے گزارش کی تھی کہ وہ متعلقہ حکام کو نجی اسکولوں کے لیے شفاف داخلہ پالیسی مرتب کرنے کے احکامات صادر کرے۔

عرضی میں عدالت عالیہ سے درخواست کی گئی تھی کہ انتظامیہ نجی اسکولوں میں شفاف اور منصفانہ داخلہ پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت دے۔

مفاد عامہ کے تحت دائر عرضی کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ کے ڈویژن بنچ نے مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر کی انتظامیہ اور نجی اسکول ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.