ETV Bharat / state

کشمیر: کے سی سی آئی کو ہائی کورٹ کا نوٹس - کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے تجارتی انجمن کے سی سی آئی (KCCI) کو نوٹس جاری کیا ہے۔

کشمیر: کے سی سی آئی کو ہائی کورٹ کا نوٹس

author img

By

Published : Jun 3, 2021, 7:40 PM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے جمعرات کو کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) کے عہدیداران کے خلاف جان بوجھ کر عدالت کے حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کیا ہے۔

جمعرات کو عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’عدالت نے واضح طور پر کہا تھا کہ کے سی سی آئی کے دو عہدیدار بطور کیئر ٹیکر کام کریں گے نہ کہ عہدیدار کے حیثیت سے۔ بطور کیئر ٹیکر ان دونوں افراد کا کام ملازمین کی تنخواہ اور ماہانہ اخراجات کی دیکھ ریکھ تک ہی محدود ہے۔‘‘

نوٹس میں اس کے مزید کہا گیا ہے کہ ’’کے سی سی آئی کے یہ دو رکن لگاتار خود کو بطور ایگزیکیٹیو لیڈر پیش کرکے عدالتی حکمنامے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.